آزاد کشمیر ایل اے 36 جموں 3 سیالکوٹ: احسن رضا کی کامیابی میاں نواز شریف کی قیادت پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے، رانا عارف اقبال ہرناہ

آزاد کشمیر ایل اے 36 جموں 3 سیالکوٹ: احسن رضا کی کامیابی میاں نواز شریف کی قیادت پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے، رانا عارف اقبال ہرناہ
سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: وسیم ملک، بیورو چیف)
پارلیمانی سیکرٹری رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 36 جموں تھری سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار احسن رضا کی تاریخی کامیابی دراصل قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور بصیرت پر عوام کے کامل اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت، ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں اور مثبت سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم کامیابی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں اور بے مثال ترقیاتی اقدامات کا بھی کلیدی کردار رہا ہے، جس پر عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ملک و قوم کی ترقی، استحکام اور خوشحالی صرف نواز شریف کے وژن سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی متحرک قیادت اور وفاقی وزیر چوہدری ارمغان سبحانی کی بہترین نگرانی میں حلقے کے ووٹرز اور سپورٹرز نے گھر گھر جا کر محنت کی، جس کے نتیجے میں فتح ہمارا مقدر بنی۔
رانا عارف اقبال ہرناہ نے چوہدری فضل محمود، چوہدری محمد جمیل، ملک امجد مونگڑ ایڈووکیٹ سمیت تمام سپورٹرز اور کارکنان کی انتھک محنت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ذکاء اللہ گوندل، ملک نعیم اعوان، چوہدری نبیل سرور ایڈووکیٹ، ملک عمران ایڈووکیٹ، شیخ محمد لقمان، رضوان طاہر ایڈووکیٹ، فیصل طور ایڈووکیٹ، سلیم بھٹی، کامران سلہری، چوہدری فاروق، چوہدری فہیم اکرم، ملک وقاص مونگڑ، پاپا غلام رسول، عمران پسوال، کرامت بھٹی، ارشاد بھٹی اور چوہدری عالمگیر سمیت حلقے کے ووٹرز اور سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔