داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
میانوالی ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ میانوالی سماجی سیاسی شخصیت سابق قائد ایوان میونسپل کمیٹی میانوالی حاجی اعجاز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ضلع کے تمام اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں یکم محرم سے 10 محرم یوم عاشور تک ڈپٹی کمشنرڈی پی او ; ایکسین واپڈا ; سی ای او ہیلتھ ; ریسکیو 1122 ; واسا ; ستھراپنجاب اور تمام ادارے نے رات دن انتھک محنت عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن طریقے سے مجالس اور جلوسوں کو تمام سہولت اور سیکیورٹی فرام کی سب سے خوش آئند بات یہ جس کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ; کوہتائی اور سستی کہلائے گا پورے ڈسٹرکٹ میں کالز ; واٹس ایپ ; اور انٹر نیٹ کی سروس ایک لمحہ کے لئے بھی بند نہیں ہوئی میانوالی کی عوام نے بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے آخر میں حاجی اعجاز خان نے تمام اداروں بالخصوص پاکستان آرمی ضلعی انتظامیہ ; پولیس ; سیکیورٹی اور تمام اداروں کو پرامن و خوش اصلوبی سے عزاداری عقیدت و احترام سے مکمل کروانے پر خراج تحسین پیش کیا*





