عرس مبارک فقیھین جامعہ مظہریہ امدادیہ عقیدت واحترام سے منایا گیا

داودخیل(ضیاءنیازی سے)عرس مبارک فقیھین جامعہ مظہریہ امدادیہ عقیدت واحترام سے منایا گیا،علامہ صاحبزادہ مظہرالحق بندیالوی کی زیرسرپرستی اورپروفیسرظفرالحق بندیالوی کے زیراہتمام ہزاروں افرادکی شرکت،ممتازعلماے اہلسنت کے خطابات۔تفصیلات کے مطابق استاذالاستاتذہ پیرطریقت علامہ یارمحمدبندیالوی چشتی صابری کا79واں اورتاج العلماعلامہ صاحبزادہ محمدعبدالحق بندیالوی چشتی صابری کاتیسراسالانہ عرس مبارک علامہ صاحبزادہ محمدمظہرالحق بندیالوی کی زیرسرپرستی اورمفکراسلام علامہ پروفیسرمحمدظفرالحق بندیالوی کے زیراہتمام مرکزاہلسنت جامع مظہریہ امدادیہ بندیال شریف میں انتہای عقیدت واحترام سے منایاگیا،تین روزہ عرس مبارک کاآغازقرآن خوانی ونعت خوانی،چادرپوشی براے مزارات مقدسہ اوردعاے خیرسے ہوا،مجلس فضلاے بندیال شریف کابھرپوراجلاس بھی منعقدہوا،محفل نعت اورجامعہ مظہریہ امدادیہ سے فارغ التحصیل علماے کرام کے خطابات کی بھی عظیم الشان نشست انعقادپذیرہوی،علامہ محمدمظفرالدین بندیالوی ودیگرنے نقابت کے فرایض انتہای احسن اندازمیں انجام دیے،گلہاے نعت کی سعادت عبدالغفارچشتی آف ساہیوال،قاری محمدمعین الدین سیالوی آف میانوالی،ملک محمدزبان بندیالوی،اورمحمدعبداللّٰہ بندیالوی ودیگرنے حاصل کی،علامہ پیرسیدفیض الحسن شاہ چشتی دربارعالیہ وجھواں شریف،علامہ پیرحامدسرفرازقادری آف سمندری خورشیدملت علامہ خادم حسین خورشیدآف لاہور،علامہ مفتی محمدابراہیم قادری آف سکھراورعلامہ صاحبزادہ محمدحامدرضاچشتی آف جوہرآبادنے قرآن وحدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوے مسلک حقہ مسلک اعلی حضرت بریلوی اہلسنت حنفی کی تعلیمات اجاگرکیں اورکہاکہ تحفظ مقام تاجدارختم نبوت ہماری زندگیوں کامقصدہے،حکمران غورکریں کہ یہ ملک ایک نظریہ کے تحت حاصل کیاگیا،پاکستان اولیاے کرام کافیضان ہے،قیام پاکستان میں ہمارے بزرگوں کی قربانیاں آج بھی تاریخ کے صفحات کوروشنی بخش رہی ہیں۔تحفظ ناموس رسالت واہلبیت وصحابہ کے لیے ہم تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیارہیں،مرکزی نشست براے جلسہ دستارفضیلت شب بھرجاری رہی علماے کرام وحفاظ کرام کی بھاری تعدادمیں دستاربندی کی گٸ اوراسنادعطاکی گییں،علامہ مفتی محمدابراہیم قادری آف سکھراورعلامہ مفتی محمدحسین علی چشتی بندیالوی کی بھی جبہ پوشی کی گٸ اورخدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،صاحبزادہ اسرارالحق بندیالوی،صاحبزادہ انوارالحق بندیالوی،صاحبزادہ ڈاکٹرمحمدشاھدظفربندیالوی،جگرگوشہ فقیہ العصرمفکراسلام علامہ پروفیسرمحمدسعیدسیالوی،صاحبزادہ محمدمنیرسیالوی،علامہ الحافظ محمدنصراللّٰہ ملک سیالوی،پروفیسرڈاکٹرمحمدساجدنظامی،صاحبزادہ احمدحسن الحسنی،صاحبزادہ محمدفیض الحسن الحسنی،علامہ الحافظ محمداسماعیل بندیالوی ودیگرحفاظ کرام،پیران عظام وعلماے کرام کثیرتعدادمیں موجودتھے،اختتام عرس مبارک بعدنمازفجردرس قرآن کریم ودعاے خیرسے ہوا،ملک بھرسے ہزاروں افرادنے شرکت کی۔