اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے سرکل چکڑالہ کے ریونیو سٹاف سے بابت ریونیو ریکوری، کھیوٹ میوٹیشن ایشوز اور دیگر ریونیو امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے سرکل چکڑالہ کے ریونیو سٹاف سے بابت ریونیو ریکوری، کھیوٹ میوٹیشن ایشوز اور دیگر ریونیو امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی گئی کہ ریونیو ریکوری کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں، کھیوٹ میوٹیشن ایشوز کو قانون کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے، جبکہ سرکاری ریکارڈ کو بروقت اپ ڈیٹ رکھا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، غیر ضروری تاخیر یا ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔