اسلام آباد میں BM Pharmaceuticals کے زیرِ اہتمام ہومیوپیتھک ٹریننگ ورکشاپ، 100 سے زائد معالجین کی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی شہرت یافتہ ہومیوپیتھک ادارے BM Pharmaceuticals کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں "Liver Disorders & Miasms” کے موضوع پر ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ اور سائنسی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ کی قیادت ڈاکٹر امان اللہ بسمل، ڈائریکٹر BM Pharmaceuticals نے کی۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد کوالیفائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن کے دوران ماہرین نے جگر کی بیماریوں (Liver Disorders)، میازمز (Miasms)، جدید ہومیوپیتھک تحقیق، معیاری ادویات کے انتخاب، علاج کے جدید اصولوں اور مریضوں کو مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے۔ شرکاء کو جدید دور میں آن لائن میڈیکل کنسلٹیشن کے ذریعے دنیا بھر کے مریضوں تک معیاری طبی خدمات پہنچانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں ڈاکٹر جواد ظہیر عباسی کو بھی تربیتی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسی علمی و تربیتی سرگرمیاں ہومیوپیتھک شعبے کی ترقی، معالجین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے BM Pharmaceuticals کی اس علمی کاوش کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے سائنسی و تربیتی پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا