آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک کا دورۂ سکردو و بلتستان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کہا ہے کہ ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے دورۂ سکردو و بلتستان کے موقع پر کہی۔ سکردو آمد پر مختلف تعلیم دوست شخصیات نے ڈاکٹر ابرار حسین ملک کا پرتپاک استقبال کیا اور شعبۂ تعلیم کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر ابرار حسین ملک اپنے دورے کے دوران مقامی تعلیمی اداروں کے سربراہان، ماہرینِ تعلیم اور تعلیم دوست تنظیموں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں وہ علاقے کو درپیش تعلیمی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد اپنے تجربات کی روشنی میں ان کے ممکنہ حل اور بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کریں گے۔دورے کے دوران وہ مختلف سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ابرار حسین ملک مختلف ثقافتی اور سماجی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے اور خطے کے اہم سیاحتی و تفریحی مقامات کا بھی دورہ کریں گے، جب کہ ان کی قیام گاہ پر علاقے کی ممتاز شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔