چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا مختلف پولیس خدمت مراکز اور آسان خدمت مرکز کا دورہ

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا مختلف پولیس خدمت مراکز اور آسان خدمت مرکز کا دورہ، شہریوں کو بروقت، شفاف اور بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت 

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے مختلف پولیس خدمت مراکز اور آسان خدمت مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سروسز، سہولیات اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر نے خدمت مراکز میں تعینات عملے کو ہدایت کی کہ سروسز کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور بہترین رویے سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔کائنات اظہر خان نے کہا کہ شہریوں کو سروسز کے حصول کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور عوامی سہولت و شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ خدمت مراکز میں شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے جبکہ فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام دوست پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط کیا جا رہا ہے، اس لیے شہریوں کو بروقت، شفاف اور بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں کی سہولت کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے۔