ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر ِ اہتمام شہید حکیم محمد سعید ؒ کے مشن”خدمت انسانیت“

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر ِ اہتمام شہید حکیم محمد سعید ؒ کے مشن”خدمت انسانیت“ کو جاری رکھتے ہوئے صدر ہمدرد فاؤنڈیشن سعدیہ راشد کی زیر ِ نگرانی ملک بھر میں جاری شدید گرمی کے پیش نظراور ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے راولپنڈی/ اسلام آباد کے مختلف مقامات پیر ودھائی،ڈھوک حسوریلوے روڈ، نصیر آباد گولڑہ موڑ اور گرجا روڈمیں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا اور شدید گرمی کی لہر سے بچاؤ کے لیے ہمدرد کے ہر دل عزیز ٹھنڈے مشروب روح افزا کے علاوہ روح میلن،روح سندھو اور روح سبز بھی پلایا گیا طبی ّ ماہرین نے کیمپ پر آنیوالے شرکاء کو گرم لو،پانی کی کمی،ہیٹ اسٹروک اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے بھی مفید احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں صحت ِ عامہ کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں سر گرم ِ عمل ہے اور جس جذبے کے ساتھ عوامی خدمت انجام دے رہی ہے وہ قابل ِ تقلید ہے اور شہید پاکستان حکیم محمد سعیدؒ کے مشن کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے اس شدید گرم موسم او ر ہیٹ ویو کے دوران ان کی خدمات کا تسلسل اور بھی واضع ہو جاتا ہے شرکاء نے اس فلاحی خدمت کی تعریف کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے قابل ِقدر قرار دیا اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی شہید حکیم محمد سعید ؒ کے مشن”خدمت ِ انسانیت“ کو جاری رکھنے پر صدر ہمدرد فاؤنڈیشن محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا ہمدرد فری میڈیکل کیمپ پر آنے والے شرکاء نے ادارہ ئ ہمدرد کی ترقی اور صدر ہمدرد محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ کی صحت و تندرستی کے لیے دعاکی۔