سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا آج مندرہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

مندرہ اور ایس ڈی پی او گوجرخان سے متعلق شکایات کی سماعت، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم

راولپنڈی(صنوبر کیانی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا آج 10 جولائی 2026 بروز جمعہ شام 5:15 بجے مندرہ میرج ہال، جی ٹی روڈ مندرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں تھانہ مندرہ اور ایس ڈی پی او آفس گوجرخان سے متعلق شہریوں کی شکایات، مسائل اور درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، مسائل کا فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔