داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)تھانہ داؤد خیل پولیس کی کاروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار، 1840 گرام چرس، 25 لیٹر شراب، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ داؤد خیل سب انسپکٹر مقبول خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے دوران چیکنگ محمد عابد ولد عالم خان سکنہ پائی خیل سے 25 لیٹر شراب، عیسب خان ولد محمد یونس سکنہ موچھ سے 640 گرام چرس برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں ندیم خان ولد عجب خان سکنہ داؤد خیل سے 1200 گرام چرس اور رائفل 7 ایم ایم برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ داؤد خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔





