راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیرمین سینٹ سردار سیدال خان نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے موجودہ حکومت اقدمات کر رہی ہے حکومت بلا تفریق مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کی اور مستقبل میں کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پوسٹ کی پوسٹل ورکر فیڈریشن تنظیم کے مرکزی صدر پرویز اختر مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ شاکر مرکزی چیئرمین گل غنی ،مرکزی جنرل سیکرٹری معروف آزاد ،مرکزی پریس سیکریٹری محمد علی اور زونل عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ وفد میں سردار شفیق وسیم ستی ،ملک یاسر اعوان، تنویر ستی،ثقلین شاہ ،دستگیر خان آصف عارف اور دیگر نے شرکت کی ۔ مرکزی عہدیداران نے ملازمین کو درپیش مسائل پر ڈپٹی چیرمین سینٹ سردار سیدال خان کو ملازمینکے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر سردار سیدال نے ڈی ج پاکستان پوسٹ کو اپنے چیمبر میں بلا کر ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔





