ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے اے ڈی سی جی و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید کے ہمراہ شہر کا اچانک دورہ کیا

اٹک (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے اے ڈی سی جی و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک انیل سعید کے ہمراہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت شہری سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، بلدیہ اٹک کے متعلقہ افسران اور دیگر انتظامی حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات کا معائنہ کیا اور صفائی کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ، عملے کی کارکردگی اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر مدثر احمد شاہ نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول شہریوں کا بنیادی حق ہے اور ضلعی انتظامیہ اس حق کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے.