لاوہ (ملک صداقت علی خان سے) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تحصیل لاوا میں زیرِ تعمیر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں بجلی، پنکھوں، پینٹ اور دیگر باقی ماندہ کام آئندہ دو ہفتوں کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے، جس کے بعد ہسپتال اگست کے دوران فعال کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کے مقررہ ٹائم لائن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مزید کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کو جدید طبی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جا سکیں۔
بعد ازاں ضلع کونسل کے زیرِ انتظام ہسپتال کو مرکزی شاہراہ سے ملانے والی سڑک کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹینڈر کے مراحل مکمل ہوتے ہی تعمیراتی کام فوری شروع کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ہسپتال تک عوام کی رسائی مزید آسان بنائی جا سکے۔





