داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت سرکاری و پرائیو یٹ ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنا نے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، ایم ڈی واسا رضوان اکبر کے علاوہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سرکاری و پرائیو یٹ ہسپتالوں اور کثیر المنزالہ عمارتوں میں ایمر جنسی آلات کی تنصیب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے سے جو ایمر جنسی آلات نصب ہیں ان کی مکمل فعالیت کو یقینی بنایا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے ہمرا ہ ہسپتالوں کادورہ کر کے حفاظتی آلات کی انسپکشن کریں۔ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تما م ہسپتالوں میں سیفٹی کمیٹیوں کو فوری طور پر نوٹیفائیڈکریں، عملہ کی ریسکیو1122، سول ڈیفنس کے محکموں سے حفاظتی آلات کو چلا نے اور کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کی ٹریننگ کرائی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری و پرائیو یٹ ہسپتالوں، شاپنگ ما لز اور دیگر کثیر المنزالہ عمارتوں میں فائیر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے علاوہ تما م حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جا ئے۔





