ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہا رون بھی ہمرا ہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں علا ج معالجہ کے سلسلہ میں آنیوالے مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے نظام اور منظم انداز میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔