داؤدخیل (ضیاءنیازی سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت چہلم کے جلوسوں کے روٹس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جدبن احمد، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، سی او میو نسپل کمیٹی مبشر کلیم گل، انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد بلا ل فاروق کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ چہلم کے سلسلہ میں تما م متعلقہ محکمے فوری طور پر کنٹی جنسی پلا ن تیار کر کے ڈی سی آفس بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی، اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور میو نسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ جلو سوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی، سبیلوں کے انتظامات، سٹریٹ لائٹس کی بحالی و مر مت، وال چاکنگ کے خاتمہ، سیوریج لائنز اور نا لیوں کی ڈی سلٹنگ کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو جلو س کے ہمرا ہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف جبکہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر کو میڈیکل وا یمر جنسی کو ر کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واپڈا حکا م کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں میں بجلی کی تنصیباب کی انسولیشن کویقینی بنائیں۔انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کو سبیلوں کی انسپکشن جبکہ سول ڈیفنس آفیسر کو جلوسوں کے راستوں کی ٹیکنیکل سوئپنگ کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م جلوسوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔





