ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں سیف سٹی اسلام آباد کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہو۔اجلاس میں ایس پی آپریشنز سیف سٹی کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر، ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر NOC ٹیم نے شرکت کی۔اجلاس میں سیف سٹی اسلام آباد کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی صورتحال کو سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے براہِ راست مانیٹر کیا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بالخصوص لین اور لائن کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔