ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایس ایس پی اعجاز احمد کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین، نیک تمناؤں کا اظہار، پولیس شیلڈ سے نوازا

آپکی دورانِ ملازمت بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ نے ہمیشہ قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اولین ترجیح دی، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد(بی بی سی رپورٹ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر محمود ستی نے ایس ایس پی اعجاز احمد کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر پیشہ ورانہ خدمات، جذبہ ایمانداری اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکو پولیس شیلڈ دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے، جو محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔محکمہ پولیس ایسے افسران کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو اپنی پوری سروس محکمہ اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ایس ایس پی اعجاز احمد کی پیشہ ورانہ قابلیت، نظم و ضبط اور فرض سے وابستگی نوجوان افسران کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام ضرور ہے، مگر ایک باوقار اور کامیاب کیریئر کی تکمیل بھی ہے۔ایس ایس پی اعجازاحمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔