فتح جنگ (وسیم علی)تحصیل آفس فتح جنگ میں انجمن پٹواریان کے زیرِ اہتمام عمرہ ٹکٹس کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریبِ قرعہ اندازی منعقد کی گئی، جس کی سرپرستی چوہدری شفقت محمود صاحب نے کی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر پیر عاقب سرکار (گدی نشین منڈراں والی سرکار) نے خصوصی شرکت کی اور اپنے دستِ مبارک سے قرعہ اندازی کی رسومات ادا کیں۔اس مبارک قرعہ اندازی میں دو پٹواریوں کی قسمت کا ستارہ چمکا، جن میں حاجی اظہر خان پٹواری (خطار) اور آکاش خان پٹواری شامل ہیں۔ حاجی اظہر خان پٹواری کے لیے یہ موقع اس لیے بھی یادگار بن گیا کیونکہ ان کی سالگرہ کے دن ہی انہیں عمرے کا یہ مقدس تحفہ نصیب ہوا۔تقریب کے اختتام پر انجمن پٹواریان کے صدر نوزی خان نے دونوں خوش نصیبوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور موقع پر اپنے دستِ مبارک سے نقد رقم، عمرہ ٹکٹ اور ود فل پیکج پیش کیا۔ صدر نوزی خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عمرہ قرعہ اندازی کا یہ خوبصورت عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔





