منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا

 

گوجرخان پولیس کی موثر پیروی، مجرم عامر سے 2 کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی تھی

راولپنڈی(صنوبر کیانی) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ اور مقدمے کی پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق مجرم عامر کو تھانہ گوجرخان پولیس نے اگست 2023ء میں 2 کلو 260 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے مقدمے میں ٹھوس شواہد پیش کیے اور موثر انداز میں پیروی کی، جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں اور مقدمات کی موثر پیروی جاری رکھی جائے گی۔