داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
میونسپل کمیٹی کالاباغ میں 14 اگست یومِ آزادی پر پروقار تقریب کا انعقادڈی ایس پی محمد اشرف علی نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر میونسپل کمیٹی کالاباغ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اہلِ کالاباغ، معزز شہریوں اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد اشرف علی، ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پروگرام کا آغاز صبح 8:00 بجے تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ پرچم کشائی اور سلامی کے بعد جشنِ آزادی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد اشرف علی نے کہا:
ہمیں چاہیے کہ مل کر پاکستان کی آزادی کی خوشیاں منائیں اور اپنے پیارے وطن کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کریں۔ ہمیں آپس میں امن، سکون اور اتفاق کے ساتھ رہتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔
تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے تقریب کے بہترین اہتمام پر میونسپل کمیٹی کالاباغ اور سب انجنئیر محمد عمران خان اور منیر حسین زیبی کا شکریہ ادا کیا۔





