سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت، وفاقی وزیر حنیف عباسی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) سابق قومی فاسٹ بالر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ساجد قریشی، سینیٹر سلیم ضیاء، باسط بٹ، سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق اور کرکٹر رضا خان کے ہمراہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وفد نے مرحوم شاہد اختر کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ تعزیت کرنے والوں نے شعیب اختر اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔