جدہ/خالد نواز چیمہ/
سابق وفاقی وزیر اور جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد شہباز حسین پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ واپس پہنچ گئے۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کے دیرینہ ساتھی اور بااعتماد رفیق چوہدری اکرم فیض نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
دورۂ پاکستان کے دوران چوہدری محمد شہباز حسین نے اسلام آباد میں مختلف اہم تقریبات میں شرکت کی اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے جدہ کے سابق قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل عدنان جاوید سے بھی ملاقات کی، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان انویسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک سے بھی ملاقات کی، جبکہ سرگودھا جا کر اپنی والدہ کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
چوہدری محمد شہباز حسین نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عوامی ایم پی اے اور سعودی عرب کی معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد مبشر افضل چیمہ سے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر چوہدری اظہر عباس وڑائچ سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، قومی معاملات اور اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چوہدری محمد شہباز حسین کی جدہ واپسی پر ان کے دوستوں اور چاہنے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ میں اپنا فعال کردار اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔





