ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے چار ارکان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کے چار ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ سمبل پولیس ٹیم نے ڈکیتی اور ر اہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی نقدی،قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔