پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی پانچویں سالگرہ اور پاکستان بزنس فورم یورپ کے قیام کا پہلا سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب

فتح جنگ(وسیم علی)پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی پانچویں سالگرہ اور پاکستان بزنس فورم یورپ کے قیام کا پہلا سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب
یورپ کے بارہ ممالک سے وفود کی شرکت، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی، سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ مہمانِ خصوصی-
چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال اور بانی پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ حاجی اسلم چوہدری نے مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا-

‎فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی پانچویں سالگرہ اور پاکستان بزنس فورم یورپ کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک شاندار، پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فرانس سمیت یورپ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں یورپ کے بارہ ممالک سے پاکستان بزنس فورم یورپ کے وفود، کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ تھیں، جبکہ سابق چیئرمین نادرا ملک طارق اور معروف تجزیہ نگار رحیق عباسی نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے سرانجام دیے۔
اپنے خطاب میں سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان بزنس فورم فرانس اور پاکستان بزنس فورم یورپ کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں مقیم پاکستانی تاجر اور کاروباری شخصیات پاکستان کی معیشت، برآمدات اور بین الاقوامی تجارتی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم فرانس نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستانی کاروباری برادری کو ایک مؤثر اور متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ فورم یورپ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اور مستقبل میں یورپ اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
پاکستان بزنس فورم یورپ کے صدر مظہر اقبال دیونہ نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے یورپی منڈیوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے منظم اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
پاکستان بزنس فورم فرانس کے بانی صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے فورم کے قیام سے لے کر اس کی ترقی تک کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے درپیش چیلنجز، مشکلات اور جدوجہد کا تفصیلی ذکر کیا۔

‎جنرل سیکریٹری یاسر خان نے حاضرین کو پاکستان یورپین ایکسپو کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا- سینئر نائب صدر ڈاکٹر حمزہ تاج نے یورپ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کاروباری افراد کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
معروف تجزیہ نگار رحیق عباسی نے اپنی گفتگو میں تنظیموں کی کامیابی کے لیے اتحاد، خلوصِ نیت اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
سابق چیئرمین نادرا ملک طارق نے اپنے خطاب میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ریاست کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں
پاکستان بزنس فورم کے لیگل سیکریٹری اور تقریب کے آرگنائزر سلمان اسلم نے فورم کی پانچ سالہ کارکردگی پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے مختلف منصوبوں، کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
فورم کے سرپرستِ اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار نے تمام معزز مہمانوں، وفود اور شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا-
تقریب کے اختتام پر پاکستان بزنس فورم فرانس کی پانچویں سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا۔