گینگ کے سرغنہ سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا
راولپنڈی(صنوبر کیانی)گوجرخان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سرغنہ قبل ازیں موٹرسائیکل چوری، دیگر چوری، نقب زنی اور منشیات سمیت متعدد مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔





