کوٹلی ستیاں، کہوٹہ میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کارروائی

x
ڈھوک پیجا اور نارا مٹور روڈ سے غیر قانونی آرا مشینیں ضبط، محکمہ جنگلات کی کارروائی

مری(راجہ عثمان علی)مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں اور راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں محکمہ جنگلات نے غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈھوک پیجا اور نارا مٹور روڈ سے دو آرا مشینیں ضبط کر لیں۔محکمہ جنگلات کے مطابق ڈی ایف او راولپنڈی نارتھ فاریسٹ ڈویژن محمد عمر عتیق کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ کوٹلی ستیاں کی ہدایت پر متعلقہ فیلڈ اسٹاف نے ڈھوک پیجا میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر چلنے والی آرا مشین قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے اے سی ایف کوٹلی ستیاں کے دفتر منتقل کر دی۔دوسری جانب کہوٹہ کے نارا مٹور روڈ پر قائم غیر قانونی فرنیچر آرا مشین بھی قبضے میں لے لی گئی۔ محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیاں متعلقہ قوانین اور قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئی ہیں۔