ملک منصور افسر ایم پی اے، میاں فاروق شاہ، میاں مشرف شاہ سمیت معزز مہمانوں کی شرکت، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
ڈیرہ گلیات (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ گلیات بادشاہ علی خان خیرہ گلی میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر حلقہ پی پی-15 راولپنڈی کینٹ سے رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، مردان کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت میاں فاروق شاہ، دبئی سے تشریف لانے والے میاں مشرف شاہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی ترقی، عوامی مسائل، سماجی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
میزبان بادشاہ علی خان نے تمام معزز مہمانوں کو خیرہ گلی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔





