چرچز کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت، مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلہ یقینی بنایا جائے۔ایس پی پوٹھوہار

راولپنڈی:(سید شاہد وحید ہاشمی)ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے شہر کے مختلف چرچز اور دیگر اہم و حساس مقامات کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ایس پی پوٹھوہار نے ہدایت کی کہ گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی مکمل باڈی سرچنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے جبکہ چرچز کے اطراف اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے راولپنڈی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔عبادت گاہوں سمیت اہم مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چوہدری اثر علی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں۔