پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔ سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت34 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس، تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ کھنہ، تھانہ بہارہ کہو،تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ کرپہ،تھانہ نیلور،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ پھلگراں،تھانہ سنمبل،تھانہ مارگلہ،تھانہ سنگجانی،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 665گرام آئس،330 گرام ہیروئن، 20 بوتل شراب،مختلف بور کے 13 عدد پستول معہ ایمونیشن اور تین خنجر برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 13 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔