داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
آیٸندہ متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جاٸزہ لیا گیا۔اور امیدواران کے تعین اور انتخاب کے حوالے سے اراکین سےراۓ لی گٸ۔۔جسکی روشنی میں امیدوار نامزد کیے گۓ۔امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے زمہ داران اور کارکنان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ھدایت کی اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جاۓ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت شدید سیاسی معاشی معاشرتی اور اخلاقی بحرانوں کا سامنا کر رھا ھے اور یہ سارے بحرانوں کی جڑ نااھل اور سیاسی بصارت و بصیرت سے عاری حکمران ھیں سابقہ حکمران ھوں یا موجودہ سب کی سیاسی غلطیوں کی وجہ سے عام الیکشن ھوں یا بلدیاتی سب میں پیسے کے کھیل جاری ھیں جسکی وجہ سے اھل اور باصلاحیت افراد کے لیے منتخب ھونا مشکل بنا دیا گیا ھے۔۔جماعت اسلامی ضلع میانوالی ھر یوسی میں اھل باصلاحیت اور خادم خلق امیدوار سامنے لاۓ گی۔ھمارے جہاں سے افراد کامیاب ھوۓ ھیں۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوھا منوایا ھے مکمل دیانت داری اور زمہ داری کے ساتھ ترقیاتی کام کیےھیں کرپشن کے راستے بند کر کے ترقی اور امانت و دیانت کے راستے کھولے ھیں۔جماعت اسلامی انشاءاللہ سٹریٹ پاور حاصل کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرے گی۔





