جاتلی پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

راولپنڈی (صنوبر کیانی) تھانہ جاتلی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔