راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اہم فیصلے، نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل کیٹگری سے نکال کر انکے یوٹیلیٹی بلز کو ڈومیسٹک اسٹیس میں لانا، اکیڈمک کیلنڈر میں نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی ایام زیادہ سے زیادہ 227 دن اور کم سے کم 190 دن مقرر کرنے، اور نجی تعلیمی اداروں کے ایکٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی پرموشن کیلئے اقدامات بارے قانون سازی کرنے، رجسٹریشن فیسوں میں اضافہ اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کرنے بارے ، سکول رجسٹریشن کی مدت کو 4 سال کرنے، بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء وغیرہ کے لیے قانون سازی کرنے کی یقین دھانی،
یکساں اکیڈیمک کیلنڈر کی تشکیل کے لیے قائم کمیٹی کا پانچواں اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز محمد اقبال، مرکزی صدر ایپسما کاشف ادیب جاودانی، مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان ،صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان، قاضی نعیم انجم (ایپکس سکولز سسٹم)،چئیر مین پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن علی رضا ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور گرامر سکول مسز نگہت علی،سی ای او kims کامران احمد، سینئر لاء آفیسر پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد آصف اقبال، اور دیگر نے شرکت کی۔
کاشف ادیب جاودانی اور امجد علی خان نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سے گزشتہ دنوں ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل نقشوں کی عدم فراہمی پر سیل کرنے ، رجسٹریشن کے مسائل، پیرا فورسز کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی، اور اکیڈیمک کیلنڈر کی تشکیل بارے مسائل پیش کئے۔ صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے کہا کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹشن ایکٹ پرموشن اینڈ ریگولیشن میں نجی تعلیمی اداروں کی پرموشن کی کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ بھاری جرمانے عائد کیئے جاتے ہیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل کیٹگری سے نکالنے، رجسٹریشن کی مدت 4 سال کرنے، اکیڈیمک کیلنڈر کی تشکیل جس میں زیادہ سے زیادہ 227 تدریسی ایام اور کم سے کم 190 دن مقرر کرنے پر قانون سازی کی یقین دھانی کرائی ۔ اس اعلان پر میٹنگ کے تمام شرکاء نے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔





