حاجی ہاؤس رتہ امرال میں سینیٹر ناصر محمود بٹ کی میزبانی میں اہم اجلاس، سینئر رہنماؤں اور امیدواروں کی شرکت
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں واقع حاجی ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر ناصر محمود بٹ کی جانب سے جماعت کے سینئر رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس آزاد کشمیر انتخابات 2026 کی تیاریوں اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے بلایا گیا۔
اجلاس سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے کارکن بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائیں اور جماعت کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی خدمت ہی جماعت کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر ناصر محمود بٹ، مرزا منصور بیگ، حافظ عبداللہ بٹ اور عامر بٹ بھی موجود تھے، جبکہ امیدوار قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری، راجہ صدیق اور یاسین لون اسٹیج پر موجود رہے۔ اجلاس میں انتخابی امور، تنظیمی سرگرمیوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔





