مہمان خصوصی کی آمد پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ،پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں
نواز شریف کا ادنیٰ سپاہی ہوں ،کارکنوں کےلئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،ناصر محمود بٹ
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) سیٹلائٹ ٹائون رانا ہائوس میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا سرفراز کی رہائشگاہ پر جشن آزادی کی تقریب اور سینیٹر ناصر محمود بٹ اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا گیا اور بھر پور آتش بازی کی گئی ۔ مہمان خصوصی ناصر محمودبٹ کا رانا ہائوس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔تقریب میں سعید بٹ،سردار طارق،ملک سلطان محمود،مرزا منصور،حافظ عبداللہ بٹ،ندیم پراچہ،رضوان سنی، عامر بٹ،تنویر اختر شیخ،ملک نجیب،حاجی الیاس گوگا ،عقیل خان،رضوا ن عباسی،شفیق وانی،ملک اعظم عبدالحمید اور بلو بٹ و دیگر مسلم لیگی رہنمائوں نے شرکت کی۔یہ عشائیہ حاجی ہائوس میں پروقار جلسہ کرنے اور شاندار آتشبازی پر ناصرمحمود بٹ کے اعزاز میں دیا گیا ،اس موقع پر ناصرمحمود بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کا ادنیٰ سا سپاہی ہوں ۔کارکنوں کےلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ بلا جھجک مجھے بتائے میں ان شاء اللہ اس کا مسئلہ حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا آخری میں ناصر بٹ نے رانا سرفراز کا شاندار عشائیہ اور استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں رانا سرفراز کی اس محبت کبھی نہیں بھولوں گا۔





