اسلام آباد(نیوز رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر رزاق سیال سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن رپجا کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا اس موقع پر صدر سجاد حیدر جزل سیکرٹری سہیل شہزاد سینئر نائب صدر جہانگیر چوہدری نائب صدور ایم جاوید مدثر راجہ فنانس سیکرٹری محمد عاصم جوائنٹ سیکرٹری فیصل خان انفارمیشن سیکرٹری سید مہدی ممبران گورننگ باڈی حبیب شیخ راجہ خالد راجہ ظفر عابد ضیاء طاہرکاظمی راجہ عاصم فاروق کھوکھر موجود تھے صدر و سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے کہا فوٹو جرنلسٹ صحافی برادری کا ہراول دستہ ہیں ان کی اہمیت اور پروفیشنل ڈیوٹی مشکل اور سخت ہوتی ہے پریس کلب کی جانب سے ان کو ہر ممکن تعاون ملے گا، صدر رپجا سجاد حیدر نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ کا دوسرا گھر پریس کلب ہے ہم لوگ ہی یہاں کی رونق ہیں اور رپجا کے 100 ممبران کی پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون و سپورٹ رہے گی۔





