راولپنڈی:(سید شاہد وحید ھاشمی)پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میزان بینک کے افسران کی جانب سے پروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سید شاہد ہاشمی نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔تقریب میں میزان بینک کے نیشنل، ریجنل اور ایریا لیول کے افسران سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں نیشنل سیلز منیجر احسن جاوید چشتی، ریجنل جنرل منیجر انیق اعجاز قریشی، ریجنل سیلز منیجر اسلام آباد سید اعجاز شاہ، ایریا منیجر راولپنڈی کینٹ رضوان قمر، ریجنل سیلز منیجر راولپنڈی غفران گل، ایریا سیلز منیجر راولپنڈی کینٹ ناصر محمود ستی، بزنس اینالسٹ فہد ہاشمی، بی ایم متین جاوید اور پی بی ایم سید عثمان محبوب سمیت دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے قومی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





