ڈی بارہ مرکز کی ماضی کی محرومیوں کو دور کروائیں گے: محمد نعمان
اسلام آباد (سٹی رپورٹر)
معروف بزنس مین محمد نعمان انجمن تاجران ڈی بارہ مرکز کے صدر منتخب ہو گئے، چیئرمین الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فاؤنڈر تاجر اتحاد گروپ کے محمد نعمان ڈی بارہ مرکز کے صدر، حیدر چیمہ جنرل سیکرٹری، گل انداز عباسی سینئیر نائب صدر،ملک مبشر نذیر نائب صدر، اکرام سرگانہ رابطہ سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران منتخب ہو گئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر محمد نعمان نے کہا کہ ڈی بارہ مرکز کی ماضی کی محرومیوں کو دور کروائیں گے، پچھلے کچھ عرصے سے عدم دلچسپی کے باعث ڈی بارہ جیسا اہم مرکز ترقیاتی منصوبوں سے نظرانداز رہا ہے جسکی وجہ سے صفائی اور سیکیورٹی جیسے اہم مسائل کاسامنا ہے۔ فاؤنڈر تاجر اتحاد گروپ کی پوری ٹیم جوش وجذبے کیساتھ متعلقہ اداروں کی ٹیبل تک مسائل پہنچائے بھی گی اور انہیں حل بھی کروائے گی۔ہم ڈی بارہ مرکز کے باشعور تاجروں کے مشکور ہیں اور خدمت کیلئے ہروقت تیار ہیں۔





