کالاباغ (گلریزخان سے) میونسپل کمیٹی کالاباغ میں عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر ایڈمنسٹریٹر / اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل کی جانب سے سبیل لگائی گئی۔
جلوس کے شرکاء کو اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے ہاتھوں سے میٹھا اور ٹھنڈا پانی پیش کیا۔اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی شرکاء نے اس اقدام کو محبتِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کی خوبصورت مثال قرار دیا۔اِس موقع پر سب انجنئیر محمد عمران خان اور منیر حسین زیبی بھی موجود تھے
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے شہر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔





