مری(راجہ عثمان علی) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث ملزم ساجد حسین ولد لال خان، سکنہ ڈانڈا چھجانہ، تحصیل و ضلع کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں نفیس سرور اور ان کی ٹیم میں شامل اے ایس آئی محمد صفین نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 620 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 121/26 تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





