داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی بروقت کارروائی، چوری شدہ 8 لاکھ روپے مالیت کی 2 گائیں، 2 بکرے اور 2 بکریاں برآمد، تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کے حوالےڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقے سے چوری ہونے والی 8 لاکھ روپے مالیت کی 2 گائیں، 2 بکرے اور 2 بکریاں موسیٰ خیل کے علاقے سے برآمد کرلیں۔
جنہیں مزید قانونی کارروائی کے بعد تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔





