ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری داؤد خیل پانچ پرسنٹ بونس کی عدم ادائیگی پر اپوزیشن گھڑیال گروپ کا روزانہ کی بنیاد پر یونین آفس جا کر ریمائنڈر دینے کا اعلان

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)
ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری داؤد خیل پانچ پرسنٹ بونس کی عدم ادائیگی پر اپوزیشن گھڑیال گروپ کا روزانہ کی بنیاد پر یونین آفس جا کر ریمائنڈر دینے کا اعلان ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری میں ورکرز کے سالانہ پرافٹ کے پانچ پرسنٹ بونس کے معاملے نے شدت اختیار کر لی ہے۔فیکٹری کے اپوزیشن "گھڑیال گروپ” نے اعلان کیا ہے کہ پانچ پرسنٹ بونس کی ادائیگی تک وہ روزانہ کی بنیاد پر یونین آفس آ کر اپنا مطالبہ یاد کرواتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ صنعتی قانون کے مطابق جس سال فیکٹری کو سالانہ منافع حاصل ہو، انتظامیہ کل منافع کا پانچ فیصد بطور بونس ورکرز میں تقسیم کرنے کی پابند ہے۔  
گزشتہ مالی سال 2025 میں ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری اسکندرآباد  کے مجموعی منافع کا پانچ فیصد تقریباً 15 کروڑ روپے بنتا ہے، جو یکم جنوری 2026 سے ورکرز کو ملنا تھا۔تاہم  تمام ورکرز کو شکایت یہ ہے کہ موجودہ یونین "پھول گروپ” گزشتہ 8 ماہ میں انتظامیہ سے مؤثر مذاکرات کر کے ورکرز کو یہ حق دِلوانے میں ناکام رہی ہے۔
اس تاخیر پر فیکٹری اپوزیشن کے گروپ لیڈر امانت اللہ خان اور ان کے ساتھیوں نے  یونین آفس پہنچ کر واضح مطالبہ کیا کہ مزید وقت ضائع کیے بغیر ورکرز کو پانچ پرسنٹ بونس کی رقم فوری ادا کروائی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک یہ ادائیگی نہیں ہو جاتی، گھڑیال گروپ روزانہ ورکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے یونین آفس آ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتا رہے گا۔اس موقع پر یونین کے صدرصفی اللہ خان اور جنرل سیکرٹری ملک نعمت اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ "ان شاءاللہ بہت جلد فیکٹری انتظامیہ سے میٹنگ کر کے اس معاملے کو حتمی انجام تک پہنچایا جائے گااب دیکھنا یہ ہے کہ آٹھ ماہ سے التوا کا شکار یہ معاملہ انتظامیہ اور یونین کی آئندہ میٹنگ میں کس نتیجے پر پہنچتا ہے۔