پاکستان عوامی قوت پارٹی کی شعبہ خواتین نے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کی شعبہ خواتین نے عوام رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔یہ عوام رابطہ مہم پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں NA-48، یونین کونسل کرپا کے گاؤں ڈھوک مٹالہ میں پاکستان عوامی قوت پارٹی کی خواتین کی ایک بڑی اور کامیاب کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ کا انعقاد چیئرمین خاقان وحید خواجہ کے قریبی دوست مسٹر اینڈ مسز شفیق الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پارٹی وفد میں شامل سیدہ فردوس مرکزی صدر شعبہ خواتین و ایڈوائزر ٹو چیئرمین
۔فرزانہ ملک جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ۔پروین صدیق خواجہ انفارمیشن سیکرٹری
عشرت بی بی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان عوامی قوت شامل تھیں ۔
اس میٹنگ میں
مرکزی صدر سیدہ فردوس نے اپنے خطاب میں چیئرمین خاقان وحید خواجہ کے وژن، پاکستان عوامی قوت اور راول فاؤنڈیشن کے مشن سے خواتین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر شعبہ خواتین نے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب ڈور ٹو ڈور جا کر عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر گاؤں ڈھوک مٹالہ میں مرحوم صوبیدار مظہر حسین کے فرزند راجہ فیصل اور اہلِ خانہ نے شعبہ خواتین کے وفد کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا اور چیئرمین خاقان وحید خواجہ اور پاکستان عوامی قوت کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔۔اس موقع پر
گیارہویں شریف کی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا
اسی دوران اسلام آباد کے دیہی علاقے، یونین کونسل کرپا، درباری محلہ میں راجہ ساجد، راجہ قاصد اور راجہ خلیل کی رہائش گاہ پر گیارہویں شریف کی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ان شخصیات نے شعبہ خواتین کی ٹیم کو دعا میں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا ۔

پاکستان عوامی قوت کی ٹیم نے دعا میں شرکت کی اور عوام کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ شعبہ خواتین نے علاقے کی تمام خواتین سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی کے منشور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی قوت پارٹی کے راجہ عدیب اور تنویر احمد خان نے بھی شرکت کی اور تمام لوگوں کو چیئرمین خاقان وحید خواجہ کا پیغام پہنچایا۔

مقامی خواتین نے شعبہ خواتین کی ٹیم کا والہانہ استقبال کیا اور چیئرمین کی ہدایت پر ہونے والے اس عوامی رابطے کو سراہا۔