ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)

ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے۔یومِ آزادی ہمیں قیامِ پاکستان کے مقاصد اور قومی ذمہ داریوں کی تجدیدِ عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جشن آزادی کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے ہمیں اتحاد، اخوت، رواداری، دیانت داری اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینا ہوگا۔پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تعلیم، عدل اور کردار سازی کو قومی ترجیحات بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر ملکی مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے۔ نوجوان نسل کو تعلیم، اخلاق اور حب الوطنی سے آراستہ کرکے ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور اسے ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔آمین
پاکستان زندہ باد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔