پاکستان کا یوم آزادی قومی اتحاد اور تجدیدِ عہد کا دن ہے: چوہدری مظہر

معاشی استحکام،قومی یکجہتی اور امن و سلامتی ملک کی بنیادی ضرورت ہیں

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی چوہدری مظہر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جس کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک پاکستان کے کارکنوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔چوہدری مظہر نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشی استحکام،قومی یکجہتی اور امن و سلامتی ملک کی بنیادی ضرورت ہیں۔ حکومت، کاروباری برادری اور عوام مل کر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔