کشمیر انتخابات 2026 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے کارکن بھرپور کردار ادا کریں، قائدین

راولپنڈی کینٹ میں ملک ابرار احمد اور ملک افتخار احمد کے زیرِ اہتمام اجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر زور

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی کینٹ میں کشمیر انتخابات 2026 کے سلسلے میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمان، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، امیدوار قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری اور راجہ صدیق نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ کشمیر انتخابات قومی اہمیت کے حامل ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور جذبے کے ساتھ عوام تک جماعت کا پیغام پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، ترقیاتی کاموں اور جماعت کی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر رابطہ مہم مزید تیز کریں اور امیدوار کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اجلاس میں کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔