داؤدخیل کی سیاسی و سماجی شخصیت و مزدور لیڈر سابق کونسلر حفیظ اللہ خان طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)داؤدخیل کی سیاسی و سماجی شخصیت و مزدور لیڈر سابق کونسلر حفیظ اللہ خان طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ شکور خیل داؤدخیل میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ضلع بھر کی سیاسی۔سماجی۔مذہبی ۔اور مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت حفیظ اللہ خان کی علاقے کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں وہ روکھڑی گروپ کے دیرینہ ساتھی تھے وہ فرحت عباس۔قمر عباس ایڈوکیٹ۔انجینیئر طاہر عباس کے والد تھے حفیظ اللہ خان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بابا میاں رمدی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی