صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ جامعہ سلفیہ

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ جامعہ سلفیہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر و قائمقام ریکٹر بین الااقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد بن سعد الأحمد نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں واقع جامعہ سلفیہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال رئیس جامعہ سلفیہ اسلام آباد حافظ شیخ محمد شفیق صاحب اور اساتذہ نے کیا۔

جامعہ سلفیہ کے نائب شیخ الحدیث ڈاکٹر طاہر محمود نے ڈاکٹر أحمد بن سعد الأحمد کو جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہوئے جامعہ کا مکمل دورہ کروایا۔

ڈاکٹر أحمد نے سب سے پہلے طلباء کی کلاس رومز کا وزٹ کیا، بچوں سے سوال وجواب کیے، اسی طرح طالبات کی کلاسز کا بھی وزٹ کیا اور بچیوں سے بھی علمی سوالات کیے، جامعہ کی لائبریری اور اسٹوڈیو کے وزٹ کے بعد ان کے اعزاز میں جامعہ سلفیہ کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ تقریبِ میں شرکت کی اور ڈاکٹر طاہر محمود صاحب نے سپاس نامہ پیش کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر أحمد بن سعد الأحمد نے طلباء سے خطاب کیا اور بچوں سے سوالات کیے اور صحیح جواب دینے والے طلباء کو اپنی طرف سے نقدی انعامات بھی دیئے.

آخر میں رئیس جامعہ سلفیہ اسلام آباد کی طرف سے ڈاکٹر أحمد بن سعد الأحمد کے اعزاز میں شیلڈ بھی پیش کی گئی.

اسی موقع پر جامعہ سلفیہ اسلام آباد کے شیخ الحدیث ڈاکٹر عبد الباسط نے ڈاکٹر أحمد کو اپنی کتاب "القواعد التفسيرية عند الإمام ابن قيم الجوزية” بھی پیش کی۔