اٹک (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایت پرایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اٹک انیل سعید نے آج تحصیل حضرو کادورہ کیا ۔اورصفائ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ٹی سی پی ڈمپ سائٹ ویسٹ انکلویزرمشینری کا معائنہ بھی کیا اورشہری و دیہی آبادی میں صفائ سے متعلق تحصیل منیجر ودیگر سٹاف کو شہری ودیہی ابادی میں صفائ انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی کے ورکرز کی ذمہ داری ہے ۔کسی بھی جگہہ صفائی سے متعلق شکایات پر غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے ہوئے تحصیل حضرو میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں دہانات دفاترز گلی محلوں میں کھلے عام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور ذمہ دار شہری ہونے کاٹبوت دیتے ہوئے مخصوص کوڑادانوں میں کچرا ڈالیں اور صفائی ستھرائی میں ورکرز کاساتھ دیں تاکہ صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جاسکے





