تقریب میں چوہدری تنویر۔حنیف عباسی۔حنیف ایڈوکیٹ ۔سردار نسیم و دیگر کی شرکت
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تابش ہاؤس میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ فضا مرحباً یارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب میں سابق سینٹر ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری تنویر خان وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ سابق میر راولپنڈی سردار نسیم خان وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری جاوید انور مغل راجہ عثمان صداقت وسیم تابش راجہ اظہر محبوب ملک طاہر خورشید حاجی پرویز خان راجہ عبدالباسط مسکین نے شرکت کی ۔





